بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم نے توشہ خانہ سے متعلق بین الوزارتی کمیٹی کے قیام کی منظوری دےدی

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف نے توشہ خانہ سے متعلق نئی پالیسی کی تشکیل کےلئے بین الوزارتی کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔وزیر دفاع خواجہ آصف کمیٹی کے کنوینیئر ہوں گے کمیٹی کے ارکان میں معاون خصوصی سید طارق فاطمی ، تجارت اور قانون وانصاف کے وزراء، سیکرٹری کابینہ ڈویژن ،سیکرٹری خارجہ،سیکرٹری فنانس ،سیکرٹری قانون وانصاف ،سیکرٹری اطلاعات ونشریات ،گریڈ 22 کے افسر ظہیر احمد ،سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان شامل ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ۔کمیٹی شفافیت کے تقاضوں اور بہترین عالمی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی توشہ خانہ پالیسی کا مسودہ تیار کرے گی