بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
آج ہفتے کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی قیمت 4,001 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 22 ہزار 462 روپے کی سطح پر آ گیا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 193 روپے ہو گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی تھی، اور وہ مستحکم رہیں۔