بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ابوظہبی بغیر ڈرائیور گاڑیاں چلانے والا مشرقِ وسطیٰ کا پہلا شہر بن گیا

ابوظہبی میں تیار شدہ ہیلی طیارے کی پہلی کامیاب پرواز مکمل کرلی گئی۔

ہیلی 250 کلو وزن 700 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ابوظہبی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ طیارہ ’ ڈیلیوری‘ کیلئے استعمال ہوگا، طیارے کا جدید ہائبرڈ انجن، بجلی اور ایندھن سے اڑان بھرنے میں مدد دے گا جب کہ طیارہ مکمل طور پر ابوظبی میں تیار کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بغیر ڈرائیور گاڑیاں اب ابوظہبی میں چلنے کو تیار ہیں جن کی باقاعدہ تجارتی سروس کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

ابوظہبی بغیر ڈرائیور گاڑیاں چلنے والا مشرق وسطیٰ کا پہلا شہر بن گیا ہے، یہاں چین کی 2مختلف کمپنیاں ’ ڈرائیور لیس ‘ گاڑیاں چلائیں گی۔