بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےسے نوازشریف کودکھ ہوا،راناثناء اللہ

فیصل آباد(ممتاز نیوز )وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد نے اپنے مطالبات پیش کیے،آئی جی اسلام آباد نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا،مہنگائی میں عام آدمی کو مشکلات کا سامنا ہے،پچھلے ساڑھے تین سالوں میں مہنگائی کا اضافہ ہوا،

اتوارکوتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے،مہنگائی میں اضافے کی وجہ بیڈ گورننس بھی ہے،نواز شریف تیل کی قیمتیں بڑھا نے کے حق میں نہیں تھے،عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہوا تھا،آئی ایم ایف سے معاہدہ تھا کہ آپ نے سبسڈی ختم کرنی ہے،سبسڈی زیرو کرنے کے لیے مہنگائی میں اضافہ کیا گیا، ملک کو تباہی کو بچایا ہے،

اب مہنگائی کے جن کو بھی بوتل میں بند کریں گے،انہوں ساڑھے3سال میں صرف انتقام لیا وہی لوگ اب لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں،آئی ایم ایف معاہدےپر شوکت ترین کے دستخط نہ ہوں تو ہم قصور وار ہیں،روز بہانہ بنا کر مخالفین کو گالیاں دیتے ہیں، جو پوچھا جائے اس کا جواب نہیں دیتے، سبسڈی زیرو کرنے اور لیویز لگانے پر دستخط کس کے تھے

،25مئی کے بعد ناکام ہونے پر کہتے ہیں ہم پر زیادتی ہوئی،رات کو10 ہزار کرسیاں لگائی تھیں2لوگ اسلحہ سمیت پکڑے گئے،مہنگائی میں اضافے کی اصل وجہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے،انہوں ساڑھے3سال میں صرف انتقام لیا وہی لوگ اب لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، گزشتہ ساڑھے 3 سال میں بیڈ گورننس تھی،بیڈ گورننس کےایشو کواب ختم کیاجائےگا،وزیرداخلہ کاکہناتھاکہپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےسے نوازشریف کودکھ ہوا،عمران خان نے آئی ایم ایف معاہدےکی خلاف ورزی کی،

انتخابات کی طرف جاتےتوملک کےدیوالیہ ہونےکاخدشہ تھا،سبسڈی صفر کرنےکیلئے پیٹرول مہنگا کرنا پڑا،پہلے کہتے تھے اتنے دن میں یہ کردو ورنہ آرہا ہوں،جلاؤ گھیراؤ کر دوں گا،اب کہہ رہے تھے دوبارہ اقتدار میں نہ لائے تو رونا شروع کر دوں گا،کیاوزیراعظم ہاوس کی فیملی میں فرح خان کا اندارج نہیں تھا،ہر جگہ سے فرح خان کے نام پر جائیداد نکل رہی ہے،ہم نے شہزاد اکبر کی طرح کاغذ دکھانے کا کام نہیں کیا نہ کریں گے