بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ارجنٹائن: ایزیزا کے صنعتی علاقے میں زوردار دھماکا،کئی فیکٹریاں متاثر ، ویڈیووائرل

ارجنٹائن کے شہر ایزیزا کے صنعتی علاقے میں زور دار دھماکا ہوا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ۔

میئر ایزیزا کے مطابق افسوسناک واقعہ اسپیگزینی انڈسٹریل پارک کے اندر پیش آیا جہاں زور دار دھماکے کے نتیجے میں متعدد فیکٹریاں متاثر ہوئیں جب کہ قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

میئر ایزیزا کا بتانا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ کے بڑے شعلوں کو علاقے میں پھیلتے دیکھا گیا جب کہ دھماکوں سے مختلف فیکٹریوں میں لگنے والی آگ انتہائی شدید نوعیت ہے۔

دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا ہےکہ انہوں نے دھماکے سے کچھ ہی لمحے قبل آسمان سے کوئی چیز گرتے ہوئے دیکھی۔

میئر ایزیزا کے مطابق حادثے میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں تاہم حکام نے آگ پر مکمل قابو پانے تک طیارہ گر کر تباہ ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔