بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران نے امارات کے ساحل پر آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے اس قبضے کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے اس کے پیچھے کوئی واضح وجہ نہیں بتائی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ٹینکر سنگاپور کے لیے پیٹروکیمیکل لے جا رہا تھا، اور معائنے کے بعد بتایا گیا کہ جہاز غیر مجاز کارگو کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔ تاہم، ایران کی جانب سے کارگو کی نوعیت یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی فرم کے مطابق یہ جہاز مارشل آئلینڈز کے جھنڈے تلے رجسٹرڈ ہے اور متحدہ عرب امارات کے علاقے عجمان سے روانہ ہوا تھا۔ ٹریکنگ ڈیٹا سے ظاہر ہوا کہ دورانِ سفر ٹینکر نے اچانک اپنا رخ ایران کی جانب موڑ لیا، جس کی وجہ واضح نہیں۔
اب تک جہاز کے یونانی مالکان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور یہ بھی معلوم نہیں کہ اس پر کتنے افراد سوار تھے۔