ملتان(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے پی پی 217 ملتان میں امیدوار محمد سلمان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر ملتان نے امیدوار زین حسین قریشی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پی پی 217 ملتان میں امیدوار محمد سلمان اور ان کے والد نعیم احمد کو نوٹس جاری کیا۔
ریٹرننگ آفیسر کا کہنا تھا کہ امیدوار محمد سلمان اور والد نعیم احمد نے سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں حکومتی عہدیداران سے ملاقات کی، سرکاری ملازمین کا انتخابی مہم میں شریک ہونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
ریٹرننگ آفیسر نے محمد سلمان، ان کے والد نعیم احمد اور ڈائریکٹر کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کو 4 جولائی کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا ہے۔
پی پی 217 ملتان،امیدوار محمد سلمان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری








