بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام کے لیے خوشخبری: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

عوام کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 75 پیسے کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
اسی طرح مٹی کا تیل 73 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کی توقع ہے، اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل انڈسٹری نے قیمتوں میں مجوزہ ردوبدل کی ورکنگ مکمل کر کے اوگرا کو ارسال کر دی ہے، جس کے بعد اوگرا اپنی سفارشات کی بنیاد پر قیمتوں میں تبدیلی کی سمری تیار کر رہا ہے۔ یہ سمری وزارتِ خزانہ کو بھیجی جائے گی، جو یکم دسمبر سے نافذ ہونے والی نئی قیمتوں کا اعلان 30 نومبر کو کرے گی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کے اعلان سے قبل وزیراعظم سے بھی مشاورت کی جائے گی، اور یہ قیمتیں اگلے 15 دن کے لیے موثر ہوں گی۔