اسکردو میں کمانڈر ایف سی این اے نے نوجوانوں اور اکیڈمیا کے طلباء کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا، جس میں خطے کے امن و امان، قومی سلامتی اور گلگت بلتستان کی اسٹریٹجک اہمیت پر بات کی گئی۔
کمانڈر ایف سی این اے نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور یہاں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں، جن سے نوجوان بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، اس لیے قیام امن اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں۔
نشست میں شریک طلباء اور اساتذہ نے اس موقع کو سراہا اور کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز منعقد ہونے چاہئیں تاکہ طلباء میں شعور اور آگاہی پیدا ہو۔
طلباء نے کہا کہ نشست کے دوران ان کے ذہن میں موجود کئی شکوک و شبہات دور ہوئے اور بنیان المرصوص اور دفاع پاکستان میں پاک فوج کے کردار سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئیں۔









