بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب حکومت نے دو دن میں 1005 زمینوں کے کیس نمٹا دیے

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کے تحت دو دن میں 1005 زمینوں کے کیس نمٹا کر ریکارڈ بنا دیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

وزیراعلیٰ آفس کے مطابق ’’جس کی ملکیت، اسی کا قبضہ‘‘ کے اصول کے تحت برسوں سے عدالتوں کے چکر کاٹنے والے ایک ہزار سے زائد خاندانوں کو 48 گھنٹوں میں اُن کی زمینوں کا حق واپس مل گیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

وزیراعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں نئے پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ ریونیو حکام نے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ دو روز میں 1005 کیسز نمٹائے گئے جو پنجاب حکومت کی کارکردگی کا نیا سنگِ میل ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مریم نواز شریف نے اجلاس میں کہا کہ زمینوں سے متعلق خواتین کے کیسز کو اولین ترجیح پر حل کیا جائے، جیسے ہی فیصلہ ہوگا، فوری قبضہ دیا جائے گا، کوئی تاخیر، کوئی سفارش اور کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ان کا کہنا تھا کہ زمین کا اصل مالک جب تک عملی قبضہ نہ لے، فیصلہ ادھورا رہتا ہے، کاغذ پر نہیں، قبضہ زمین پر نظر آنا چاہئے، پنجاب کے ہر مرلے، ہر کنال اور ہر ایکڑ پر صرف اصل مالک کا ہی حق ہوگا۔‘

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

وزیراعلیٰ نے شہریوں کو ہدایت کی کہ اگر کسی نے اُن کی زمین یا پراپرٹی پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے تو فوراً اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست دیں، جہاں چند دنوں میں فیصلہ کر دیا جائے گا۔