بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیلی انخلا کے بعد حماس سے کھلی جنگ کریں گے، ابو شباب کے جانشین غسان الدہینی کی دھمکی

عرب میڈیا کے مطابق مشہور گینگسٹر یاسر ابو شباب کے قتل کے بعد اس کے جانشین غسان الدہینی نے حماس کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ غسان الدہینی، جو اسی حملے میں زخمی ہوا تھا جس میں ابو شباب مارا گیا، اب باقاعدہ طور پر گینگ کی قیادت سنبھال چکا ہے۔
اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق غسان کو معمولی زخم آئے تھے اور علاج کے بعد وہ ابو شباب کے جنازے میں بھی شریک ہوا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں اسے مسلح ساتھیوں کے ساتھ گشت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
غسان الدہینی کا انٹرویو اسرائیلی چینل 12 پر نشر کیا گیا، جس میں اُس نے واضح دھمکی دی کہ اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کے بعد گینگ حماس کے خلاف کھلی جنگ شروع کرے گا اور اس جنگ کو حماس کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔
غسان کا کہنا تھا کہ حماس اب اس حد تک کمزور ہوچکی ہے کہ غزہ میں لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی بھی صلاحیت نہیں رکھتی۔