بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو ٹھٹھہ جانے سے روک دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹھٹھہ جانے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹھٹھہ جانے سے روک دیا۔
وزیر اعظم نے ٹھٹھہ میں واٹر سپلائی سکیم کے فور فیز ون کا افتتاح کرنا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں چودہ اضلاع میں24 جولائی کو انتخاب ہونا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں اس بار دو مرحلوں میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے، سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 26 جون کو ہوں گے۔