بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رنگ روڈ سکینڈل: سابق کمشنر راولپنڈی سمیت دو ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور (ممتاز نیوز )لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے رنگ روڑ روالپنڈی پروجیکٹ کیس میں سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود سمیت دو ملزمان پر فرد جرم عائد کردی،کمرہ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئےعدالت کو بتایاکہ انہوں نےکرپشن اور اختیارات سے تجاوز نہیں کیا الزامات بے بنیاد ہیں، عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرتے ہوئےسماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی،ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن نے چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے،چالان میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی منظوری دی گئی،جس میں ملزمان نے تبدیلی کر کے اسے کئی کلو میٹر بڑھا دیا،جس سے بعض ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو فائدہ پہنچایا گیا،ملزمان نے اس منصوبے میں ان افراد کوبھی ادائیگیاں کیں جن کی زمینیں رنگ روڈ میں نہیں آتی تھیں، جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان ہوا۔