کراچی (نیوز ڈیسک )عالمی مارکیٹ میں سونے کے دام مسلسل گر رہے ہیں لیکن پاکستان سونا مہنگا ہوا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر کمی کے بعد 1763 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود مقامی صرافہ بازار میں سونے کے دام بڑھے ہیں۔
بدھ کو فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 43 ہزار روپے جب کہ 10 گرام سونا 86 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 22 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔
سونے کے نسبت کئی روز سے چاندی کے دام مستحکم ہیں، بدھ کو کسی بھی قسم کے رد و بدل کے بعد فی تولہ چاندی ایک ہزار 520 اور 10 گرام ایک ہزار 303 روپے میں دستیاب رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بڑی کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا








