بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی وزیرستان ،دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی(نیوزڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے علی میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی وحید خان جام شہادت نوش کر گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر میر علی میں آپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں کےساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی وحید خان شہید ہوگئے ۔سپاہی وحید کی عمر 23 سال اور تعلق نوشہرہ سے تھا۔