بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہماری اتحادی حکومت جلد جامع سولر پالیسی متعارف کرائے گی، وزیراعظم شہبا زشریف

اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ ا تحادی حکومت جلد ہی CCI کی منظوری کے بعد ملک کی پہلی جامع سولر پالیسی متعارف کرائے گی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج مجھےشمسی توانائی کے اہم اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔انہوں کہا کہ ہماری اتحادی حکومت جلد ہی سی سی آئی کی منظوری کے بعد ملک کی پہلی جامع سولر پالیسی متعارف کرائے گی۔ شمسی توانائی سے ایندھن کی درآمدات میں زبردست کمی آئے گی، بجلی کی قیمت میں کمی آئے گی اور صاف توانائی ملے گی۔