بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راحت فتح علی کےخفیہ بینک اکاؤنٹس پکڑے گئے، کروڑوں روپے ٹیکس ادائیگی کیلئے2ماہ کی مہلت

  اسلام آباد(نیوزڈیسک )معروف گلوکارراحت فتح علی خان فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ریڈارپرآگئے۔ایف بی آرنے راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا کرگلوکار پر 4 کروڑ 23 لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راحت فتح علی خان نے صرف دو بینکوں کے اکاونٹس ظاہر کیے تھے، انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے خفیہ بینک اکاونٹس کا سراغ لگا کر رپورٹ بھجوائی ۔ایف بی آر کی جانب سے ان اکاونٹس میں بھاری رقم کی موجودگی پرجواب طلب کیا گیا لیکن تسلی بخش جواب جمع نہ کرانے پر گلوکار پرٹیکس عائد کردیاگیا۔ ایف بی آر نے مالی سال 2016 کا آڈٹ کرکے گلوکار پر ٹیکس عائد کیاجس کی ادائیگی کے لیے انہیں ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔