سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیر سے شروع ہونے والے آئندہ عدالتی ہفتے کے لیے ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مقدمات کی سماعت کے لیے تین بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ کی تینوں رجسٹریز اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ایک ایک بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔ اسلام آباد میں پرنسپل سیٹ پر جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بینچ کیسز سنے گا۔
لاہور رجسٹری میں یکم اور دو جنوری کو جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا، جبکہ کراچی رجسٹری میں جسٹس عرفان سعادت، جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل تین رکنی بینچ قائم کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ عدالتی تعطیلات کے باعث آئندہ ہفتے صرف فوری اور ارجنٹ نوعیت کے مقدمات ہی سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں گے۔









