پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) برطانیہ نے بریڈفورڈ میں ہونے والے احتجاجی جلسے میں ایک خاتون کی فیلڈ مارشل سے متعلق تقریر سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس خاتون کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں اور وہ پارٹی کی کسی عہدے دار بھی نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی کے مطابق خاتون کے خیالات، زبان اور طرزِ گفتگو پارٹی کے مؤقف کی نمائندگی نہیں کرتے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی تشدد، اشتعال انگیزی، نفرت انگیز بیانات اور غیر مہذب زبان کی ہرگز حمایت نہیں کرتی اور پارٹی جمہوری، آئینی اور پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔









