بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، اور یہ افراد علاقے میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔