بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، دو افراد جان سے گئے

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ گلستانِ جوہر میں اندھی گولی لگنے سے زخمی ہونے والا نوجوان دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق 22 سالہ حضور بخش گزشتہ صبح نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا نشانہ بنا تھا۔ اسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم طبی امداد کے باوجود اس کی جان نہ بچائی جا سکی۔
دوسری جانب پیرآباد کے علاقے نصرت نگر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک شخص بھی دورانِ علاج جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔