وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بگٹی قبائل کا نیا چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وڈیرہ محمد شریف بگٹی کے انتقال کے بعد کیا گیا، جو اس منصب پر فائز تھے۔
آبائی علاقے بیکڑ میں قبائلی جرگے کے دوران وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو چیف کے طور پر تسلیم کیا گیا اور انہیں اس عہدے کی علامت، پگڑی پہنائی گئی۔
چیف آف بگٹی قبائل کا عہدہ بگٹی قبیلے کی شاخ مسوری سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے نواب کے بعد سب سے اہم سمجھا جاتا ہے اور قبائلی قیادت میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی قبائل مقرر








