نصیرآباد کے علاقے بابا کوٹ میں گھر سے 2 خواتین سمیت 6 افراد کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق اغواء ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے میاں بیوی اور بیٹی شامل ہیں۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر پرانی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے اور حکام نے مغویوں کو جلد بازیاب کرانے کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
نصیرآباد: 2 خواتین سمیت 6 افراد اغواء








