بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عظمیٰ بخاری: ہم بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہیں، تاریخ کا انتظار ہے

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہم بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور صرف انتخابات کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام ضمنی انتخابات مسلم لیگ ن نے جیتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں تاکہ عوام کو درست راستہ دکھایا جا سکے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کو جمہوری حق استعمال کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب اسمبلی میں 30 افراد کی فہرست جمع کرائی گئی تھی اور اسمبلی کوئی ایسا جگہ نہیں تھی کہ جو چاہے اندر گھس جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعض لوگ گارڈ کو دھکے مار کر، دروازے توڑ کر زبردستی اندر داخل ہوئے، لیکن یہ لوگ سیاسی سرگرمیاں انسانی رویے کی طرح کیوں نہیں کر سکتے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسمبلی کی حدود میں استعمال کی گئی زبان کے باوجود حکومت نے کوئی ردعمل نہیں دیا، جبکہ سروس ایریا میں محسن نقوی کے خلاف شفیع جان نے غیر مناسب زبان استعمال کی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر ہم ایکشن لیتے تو کہا جاتا کہ مہمان تھے، گاڑی چیک کرتے تو کہا جاتا کہ مہمان کی توہین کی گئی۔ ان کی بدتمیزی اور غیر مناسب جملوں کو نظر انداز کرنا بھی ہمارے لیے جرم سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مطالعاتی دورے پر لاہور آئے تھے اور واپسی کا دل نہیں کر رہا تھا، کیونکہ یہ سیاسی جماعت مذاکرات پر یقین نہیں رکھتی بلکہ این آر او کی خواہاں ہے۔