نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے آلہ کار اسرائیل نے رسوا کر دیا ہے۔ انہوں نے فلسطین اور کشمیر کے مسائل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسائل فلسطینیوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیے جائیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ سوڈان اور صومالیہ کے خلاف سازشیں امریکی، برطانیہ اور یورپی یونین کی سرپرستی میں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بنگلادیش میں 8 جماعتوں کے مشترکہ انتخابات لڑنے کے فیصلے کو بھی ایک مثبت اقدام قرار دیا۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے کراچی سے ڈھاکہ کے لیے جنوری کے آغاز میں ہونے والی پروازوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ اقدامات دوطرفہ تعلقات میں بہتری کا باعث بنیں گے۔
لیاقت بلوچ: ٹرمپ کو ان کے آلہ کار اسرائیل نے رسوا کر دیا








