بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تاریخی فیصلے کے بعد حکومت نے لاہوریوں کو محفوظ بسنت منانے کی اجازت دے دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے فروری 2026 میں تین روزہ بسنت کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور ساتھ ہی سخت ایس او پیز بھی نافذ کر دی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بسنت 6، 7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی اور تمام مینوفیکچررز کی آن لائن رجسٹریشن لازمی ہوگی۔
ڈی سی لاہور نے ہدایت کی ہے کہ کیمیکل ڈور اور چرخیاں فروخت کرنے پر پابندی ہوگی، اور ڈور صرف “پنا” کی شکل میں دستیاب ہوگی۔ موٹرسائیکل سواروں کے لیے سیفٹی وائر لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ خونی ڈور پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ رہے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ بسنت ایک ثقافتی تہوار ہے، لیکن انسانی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔