بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر داخلہ اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، سرحدی علاقوں میں آپریشنز پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی کے چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں درپیش خطرات اور سرحدی علاقوں میں جاری سکیورٹی اقدامات سے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔ اس دوران خوارج اور دہشتگرد عناصر کے خلاف جاری آپریشنز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبے میں امن قائم رکھنے کے لیے وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے صوبے کے عوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ فتنہ الخوارج اور سہولت کاروں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے وفاقی تعاون ناگزیر ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے صوبے میں امن قائم رکھنے اور دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔