بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کا خالدہ ضیاء کے انتقال پر تعزیتی پیغام

وزیر اعظم شہباز شریف نے بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ بیگم خالدہ ضیاء پاکستان کی پُرعزم اور مخلص دوست تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس مشکل گھڑی میں بنگلادیش کے ساتھ ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ خالدہ ضیاء کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
وزیر اعظم نے اس دوران خالدہ ضیاء کے اہلِ خانہ اور بنگلادیشی عوام کے لیے اپنی ہمدردی اور دعاؤں کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے کہ خالدہ ضیاء، بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں اور طویل عرصے سے متعدد بیماریوں کا شکار تھیں۔ ان کا انتقال دارالحکومت ڈھاکا کے اسپتال میں صبح 6 بجے ہوا۔ وہ بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ بھی تھیں اور 80 برس کی عمر میں وفات پا گئیں۔