بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خواجہ آصف: ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، مگرپی ٹی آئی گالیاں دیتی ہے

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن پی ٹی آئی مسلسل توہین آمیز رویہ اختیار کر رہی ہے۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ وزیراعظم نے تین سے چار بار مذاکرات کی پیشکش کی، مگر پی ٹی آئی نے ہر بار انکار کیا اور بدلے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اقتدار سب سے زیادہ عارضی چیز ہے، اور اس کے باوجود حکومت مذاکرات کی راہ پر ہے، جبکہ پی ٹی آئی صرف تنقید اور نازیبا زبان استعمال کرتی ہے۔
انہوں نے اداروں کے کردار پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے احتساب کا کریڈٹ موجودہ فوجی قیادت کو جاتا ہے، جس نے اپنے ادارے سے احتساب کا آغاز کیا۔