سندھ کابینہ نے کراچی کے صنعتی علاقوں کی ترقی کے لیے 2.9 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں بتایا کہ شہر کے تمام صنعتی علاقوں کی سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام کی مرمت کی جائے گی، اور سندھ حکومت صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے دیگر صنعتی علاقوں کے لیے بھی علیحدہ ترقیاتی پیکیج تیار کیا جائے گا، اور جیسے ہی منصوبہ حتمی شکل میں آئے گا، اعلان کر دیا جائے گا۔ انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ اس سلسلے میں کام کر رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے عوامی کچہریوں کے نتائج کا بھی ذکر کیا، جن میں امن و امان، پولیس، صحت، بلدیاتی خدمات، پانی کی فراہمی، سڑکیں، آبپاشی اور تعلیم سے متعلق شکایات موصول ہوئیں۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ شکایات کا ازالہ کر کے رپورٹ پیش کریں اور جنوری کے دوسرے ہفتے سے عوامی کچہریوں کا دوبارہ انعقاد کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اگر شکایات کا مناسب ازالہ نہ ہوا تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
کراچی کے صنعتی علاقوں کی ترقی کے لیے 2.9 ارب روپے کی منظوری








