پشاور میں پولیس کی جانب سے رواں سال کے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، 2025 میں مجموعی طور پر 1,016 سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز انجام دیے گئے، جن کے دوران 731 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
آپریشنز کے دوران 846 ہتھیار اور 14,000 سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔ منشیات کے خلاف کارروائیوں میں بھی پولیس نے موثر کارکردگی دکھائی اور 524 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ اس دوران تقریباً 90 کلو چرس، 91 کلو آئس اور 3 کلو ہیروئن برآمد کی گئی، جبکہ منشیات کے اڈوں پر چھاپوں کے دوران 95 بوتلیں شراب ضبط کی گئیں۔
مزید برآں، کرایہ داری قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں 1,596 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ آپریشنز افغان سرحد کے قریب دہشتگردی کے خطرے کو کم کرنے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے۔









