بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

این اے 130: نواز شریف کی کامیابی برقرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست خارج کر دی ہے۔
نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی انتخابی کامیابی کو چیلنج کیا تھا، جس پر الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد محمود نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ ٹریبونل نے درخواست کو تکنیکی بنیادوں پر ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو برقرار رکھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف نے 1 لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے 1 لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ حاصل کیے تھے۔ انتخابی نتائج کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس پر اب فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔