بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمرکوٹ: تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، دو نوجوان جاں بحق

عمرکوٹ کے علاقے ڈھورونارو کے قریب ایک دلخراش حادثے میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب ان کی تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت زوہیب نیازی اور میر مرتضیٰ راجڑ کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو موٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہو گیا، تاہم ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور ذمہ دار ڈرائیور کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔