بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سکرنڈ: ہائی ٹینشن لائن کی چنگاریوں سے گنے کی 6 ایکڑ فصل جل کر تباہ

سکرنڈ میں ہائی ٹینشن لائن سے نکلنے والی چنگاریوں کے باعث اچانک گنے کی تیار فصل میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کاشت کار اسد مری کی چھ ایکڑ اراضی پر اگائی گئی فصل مکمل طور پر جل کر راکھ بن گئی۔
حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فائربریگیڈ کی دیر سے آمد کے باعث گاؤں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ مقامی افراد نے پانی اور دیگر دستی وسائل استعمال کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا اور ممکنہ نقصان کو کم کیا۔