قصور کے علاقے الہ آباد چونیاں روڈ پر ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جب گاڑی میں ایل پی جی گیس بھرتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ چند لمحوں میں گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی، اور تین افراد آگ کی لپیٹ میں آ کر شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور غلام رسول، گیس دکاندار رانا عثمان اور گیس بھرنے والا مزدور ارسلان شامل ہیں۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں فوری طور پر لاہور کے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی اور لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ الہ آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا، جبکہ ریسکیو ٹیمیں بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا گئیں اور مزید نقصان سے بچا لیا۔
قصور: ایل پی جی بھرتے وقت گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، 3 شدید زخمی








