افغانستان کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کے 9 کارگو کنٹینرز طورخم بارڈر کی طرف روانہ کر دیے گئے ہیں۔
کسٹم ذرائع کے مطابق یہ کنٹینرز جمرود ٹرمینل سے روانہ ہوئے، جن میں خوراک شامل ہے جو یونیسف کی طرف سے افغان عوام کے لیے عطیہ کی گئی ہے۔
یونیسف کے مطابق اگلے مرحلے میں مزید ادویات اور طبی آلات بھی افغان عوام کو فراہم کیے جائیں گے۔ افغان حکام کی منظوری کے بعد ہی کنٹینرز کی کلیئرنس مکمل کی جائے گی، اور طورخم بارڈر پر کسٹم عملہ کنٹینرز کی کلیئرنس کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم اور دیگر تجارتی گزرگاہیں 11 اکتوبر 2025 سے بند ہیں، تاہم اس امدادی سامان کو افغان عوام تک پہنچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی اشیاء کے 9 کارگو کنٹینرز طورخم بارڈر روانہ








