اسلا م آباد(ممتا زنیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کسی بیرونی اور اندرونی طاقت کے ذریعے کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں چل رہا۔پی پی کے ساتھ بیٹھنے سے ہزار درجے بہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں۔اس لڑائی میں صرف ملک کمزور ہو گا۔فوج کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں ،اگر ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو یہ ملک کا نقصان ہو گا۔موجودہ حکمرانوں سے دنیا میں کوئی بات کر نے کو تیار نہیں۔حکومت گرفتار کر نا چاہتی ہے تو کر لے گرفتاری سے نہیں ڈرتا۔جتنی مرضی ککڑیاں اکٹھی کر لیں ہم 17 جولائی کو ساری گڑیاں حلال کر ینگے۔موجودہ حکمرانوں سے دنیا میں کوئی بات کر نے کو تیار نہیں۔ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 17 جولائی کو سوئپ کرنا ہے ۔دونوں کا عثمان بزدار کو وزیراعلی برقرار رکھنے پر اتفاق تھا۔اگر بزدار کے علاوہ کسی اور کو وزیر اعلی بناتے تو وہ کرپشن کرتا۔علیم خان اور پرویز الہی ایک دوسرے کو وزیر اعلی بنانے پر راضی نہ تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم جیسے محب وطنوں کو غدار قرار دیا جارہا ہے۔کل تک جو اس ملک کے غدار تھے انہیں ساتھ بٹھالیا گیا۔ملکی معیشت تباہ کرنے والوں نے 1100 ارب روپے کا این آر او لیا۔
حکومت گرفتار کر نا چاہتی ہے تو کر لے گرفتاری سے نہیں ڈرتا، عمران خان








