بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور: سال نو پر داتا دربار میں خصوصی دعا، وزیرداخلہ بھی شریک

لاہور میں سال نو کے موقع پر داتا دربار میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔
دعا کے اجتماع میں ملک کی سلامتی، استحکام اور امن کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وزیرداخلہ نے اس موقع پر پاکستان کی سالمیت، قومی دفاع اور یکجہتی کے لیے دعا کی اور زور دیا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔
محسن نقوی نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے بھی خصوصی دعا کی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و سکون کی دعا کی۔ علاوہ ازیں، ملک کو درپیش چیلنجز سے نجات، عوام کی فلاح و بہبود، معاشی بہتری اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے بھی اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کی گئی۔