بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان سے پوچھوں گا فون ان بلاک والی بات کیا ہے،اسدعمر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ نامعلوم فون نمبرز سے گھریلو خواتین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں عمران خان سے پوچھوں گا فون ان بلاک ہونے والی کیا بات ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ فون ان بلاک کا مجھے نہیں معلوم، عمران خان سےپوچھوں گافون ان بلاک ہونےوالی کیابات ہے اسٹیبلشمنٹ کا پاکستان کی سیاست میں کردار رہا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے خوشاب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ٹیلیفون کل جس کا نمبر نہیں آتا وہاں سے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لاہور میں بیٹھے ایک آدمی کا مشن ہے کہ کسی نہ کسی طرح چوروں کو الیکشن جتوا دیں۔
انہوں نے کہا کہ راناثنااللہ کیس سے متعلق فوادچوہدری نےحقیقت بیان کی راناثنااللہ کےخلاف کیس اےاین ایف کی جانب سےآیاتھا اس کیس پرکابینہ میں بھی بہت سوال اٹھےتھے یہ کیس سیاسی نہیں تھا۔اسدعمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس وقت مکمل جانبدار نظر آتا ہے بنیادی اصول ہےانصاف صرف ہو نہیں بلکہ ہوتا نظر آناچاہیے الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزیوں پرہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ممبرسندھ الیکشن کمیشن کےخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرہے۔