اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے بھیرہ میں احسن اقبال کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ہم گناہ گار جس در کے غلام ہیں، ان لوگوں نے روضہ رسولؐ اور مسجدکی حرمت اور تقدس کو پامال کرنے کی جسارت کی۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے رواداری اور برداشت کی روایت تباہ کر دیں، انکا لیڈر پاک فوج کی تباہی اور وطن کے تین ٹکروں کی بات کرتاہے انکا ایجنڈا پاکستان کو نفرت اور تفرقے کے زہر سے اندر سے تباہ کرنا ہے۔
احسن اقبال کیساتھ پیش آنے والے واقعہ پر وزدفاع خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آگیا








