بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کوعیدالاضحی کی مبارکباد

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف نےآج مملکت بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور عید الاضحیٰ 2022 کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے مملکت بحرین کے برادر عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ قریبی تعلقات نے مختلف شعبوں بالخصوص دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں گہرے دوطرفہ تعاون کے اہم مواقع فراہم کیے ہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے عید کی پرتپاک مبارکباد کا جواب دیتے ہوئے، شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے اس موقع پر پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے مفاد کے لیے باہمی تعاون کو وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مشترکہ ایمان، باہمی افہام و تفہیم اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔