اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما اوروفاقی وزیر احسن اقبال کے بعد اب جھنگ بازار میں سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کے والد شیر علی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں شہری نے عابد شیر علی کے والد کو روک کر کہا کہ آپ چور ہیں ،آپ نے عوام کو چوسا ہے جس پرشیر علی کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کا خون چوسا نہیں بلکہ خون دیا ہے ۔شہری نے کہا کہ آ پ ویسپا چلاتے تھے اور اب پراڈو میں پھر رہے ہیں۔ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی ،صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔
عابد شیر علی کے والد شیر علی کی جھنگ بازار میں عزت افزائی کراتے ہوئے ۔ کہا بھی تھا مریم نواز نے کے عوام میں ہیلمیٹ پہن کر جانا ، نہیں مانے اور کرا لی #چور_چور_چور pic.twitter.com/p1Eb4k8Bpq
— لالہ ڈنگہ (@lala_dinga) July 9, 2022









