اسلام آباد/لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں چار نشستوں پر ہونے والےضمنی انتخابات میں (ن) لیگ نے تحریک انصاف کے امیدوار کے ساتھ سخت مقابلہ کے پیش نظر سابق سپیکر قومی اسمبلی وفاقی وزیر سردار ایاز صادق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو وزارتوں سے مستعفی کروا کر انتخابی میدان میں اتاردیا ۔ہفتہ کو دونوں وزرا ن ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفے دیے ۔ذرائع کے مطابق چونکہ سردارایاز صادق اور سلمان رفیق نچلی سطح تک اور عوام سے بہتر رابطہ رکھتے ہیں اس لئے آخری ہفتہ میں انہیں (ن) لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کی ذمہ داری دی گئی ہے تا کہ وہ الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق کی پابندیوں کی زد میں نہ آسکیں ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ضمنی انتخابات میں سخت مقابلہ متوقع ہے اس لئے ن لیگ کے مزید وفاقی اورصوبائی وزراء سے استعفے لے کر میدان میں اتارا جائے گا ۔
ضمنی انتخابات،سردارایاز صادق اورخواجہ سلمان رفیق مستعفی







