اسلام آباد(ممتاز نیوز) ملک کے مختلف مقاما ت میں شدید بارشیں اور کئ مقامات پر اربن فلڈنگ کی صورتحال ہے۔
۔ تمام کور ہیڈ کوارٹرز کو ہدایات جاری ۔۔ بارشوں کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری رکھیں اور ریسکیو ریلیف اور زیرِ آب علاقوں کو کلئیر کرنے کے لئے انتظامیہ کی بھرپور مدد کی جائے۔
کراچی:
۔ 388ڈی واٹرنگ ٹیمز مسلسل زیر ِ آب علاقوں میں ڈی واٹرنگ میں مصروف ہیں۔
۔ پاکستان آرمی، پاکستان رینجرز سندھ، ایف ڈبلیو او اور این ایل سی کی ٹیمیں مسلسل انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہیں۔
راولپنڈی/اسلام آباد:
۔ زیادہ سے زیادہ بارش21ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
۔ تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
۔ راولپنڈی کور مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
خیبر پختونخوا:
۔ ٹانک اور صوابی میں فلیش فلڈنگ ہے۔
۔ پشاور کور نے روڈ شندور چترال کو ٹریفک کے بہاؤ کیلئے کھولنے میں سول انتظامیہ کی مدد کی ہے۔
بلوچستان:
۔ لسبیلہ میں 400افراد کو سیلابی پانی سے ریسکیو کیا گیا۔
۔ کوئٹہ کور نے ہر ضلع میں ایک رابطہ آفسر مقرر کیا ہے جو کہ PDMAاور سول انتظامیہ کے ساتھ آپریشن میں مصروف ِ عمل ہے۔
گلگت بلتستان:
۔ قراقرم ہائی وے، جگلوٹ سکردو روڈ اور بابو سر شاہرائیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک ہو گئیں تھیں،جنہیں ایف ڈبلیو اور اور این ایچ اے نے ٹریفک کے لئے بحال کر دیا ہے۔
۔ FCNAٹروپس ضلع غِذر میں سول انتظامیہ کی مدد مصروفِ عمل ہیں۔










