بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم کا کویت کے ہم منصب شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے وزیر اعظم عزت مآب شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ وزیراعظم نے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر کویت کی قیادت، حکومت اور عوام کو تہنیتی مبارکباد پیش کی۔ کویتی وزیراعظم نے عید کی پرتپاک مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس پرمسرت موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔ پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی اچھی دیکھ بھال کرنے پر کویت کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان اور کویت کے درمیان خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں، جن کی جڑیں ، مشترکہ تاریخ اور مشترکہ مفادات پر مشتمل ہیں۔