بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت، امریکا سمیت کئی ممالک میں کورونا کی نئی قسم سامنے آگئی

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارت اور امریکا سمیت کئی ممالک میں کورونا وائرس کی ایک قسم سامنے آگئی، جس نے سائنسدانوں کو پریشان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور امریکا سمیت مختلف ریاستوں میں اومی کرون کی نئی قسم بی اے 2.75 رپورٹ ہوئی ہے اور یہ وائرس تیزی سے پھیلتا دکھائی دے رہا ہے۔

امریکی ریاست منیسوٹا میں مایو کلینک کے کلینیکل وائرولوجی کے ڈائریکٹر میتھیو بیننکر کا کہنا ہے کہ وائرس کے پھیلنے کی شرح سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تیزی سے پھیل رہا ہے، فی الحال کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔