بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس میں جدید سیکیورٹی انتظامات مکمل

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس میں جدید سیکیورٹی انتظامات مکمل
کوئٹہ:(نیوزڈیسک) بلوچستان میں حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ریلوے سفر بلوچ عوام کے لیے محفوظ اور پُر اعتماد بن گیا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جعفر ایکسپریس میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس بی کے سی بوگی کو مؤثر اقدام قرار دیا گیا ہے۔

حنیف عباسی نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان نارتھ کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس مسافروں کے لیے محفوظ، پُر اعتماد اور تسلی بخش بنایا گیا ہے۔مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو حکومت اور پاک فوج کی اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔

ریلوے ٹریکس کی 24 گھنٹے نگرانی، جدید کیمروں کی تنصیب اور مناسب سیکیورٹی اسٹاف کی دستیابی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی مؤثر سیکیورٹی کی بدولت عوام کا ریلوے سفر پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔سیکیورٹی فورسز کے جدید اقدامات سے بلوچستان میں سفری سہولیات کو فروغ مل رہا ہے۔حکومت اور سیکیورٹی ادارے بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔