بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپارکو اے آئی کے ذریعے بندرگاہوں کی مانیٹرنگ میں معاونت کریگا، جنید انوار

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے سپارکو ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جو کسی بھی بحری امور کے وزیر کا اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔چیئرمین سپارکو یوسف خان اور اعلیٰ سطحی افسران نے وزیر کو سپارکو کے کاموں اور منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے دوران نئی بندرگاہوں کے ممکنہ مقامات کا سیٹلائٹ کے ذریعے جائزہ لیا گیا۔

جنید انوار چوہدری نے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے سمندری حدود میں ریلیف اور ریسکیو منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر نے ملکی بندرگاہوں کی سیٹلائٹ مانیٹرنگ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔جنید انوار چوہدری نے کہا کہ سپارکو کی جدید ٹیکنالوجی سے بندرگاہوں کی منصوبہ بندی میں آسانی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ سمندری ماحولیاتی نگرانی سے پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔

وزیر نے موسمی تبدیلی اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے میں سیٹلائٹ مانیٹرنگ کی اہمیت پر زور دیا۔جنید انوار چوہدری نے کہا کہ سپارکو وزارت میں قائم اے آئی سیکریٹریٹ کے ذریعے بندرگاہوں کی مانیٹرنگ میں معاونت کرے گا۔یہ دورہ ملکی سمندری سیکٹر میں ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور جدید منصوبہ بندی کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔