لندن(طارق محمود سمیر) سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کی یو کے میں ہائی کمشنر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل سے ملاقات۔ ملاقات میں سویٹ ہوم کے زیرِ انتظام مختلف پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یو کے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا گیا۔ہائی کمشنر نے سویٹ ہوم کے پروگرامز کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے سہارا بچوں کی کفالت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ زمرد خان نے بتایا کہ سویٹ ہوم کے زیر انتظام پاکستان کے مختلف شہروں میں مستحق افراد کیلئے دس پراجیکٹ مکمل طور پر فعال ہیں۔
لندن، زمرد خان کی پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل سے ملاقات








