ملتان(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایک ٹکٹ پر دو مزے لیے جا رہے ہیں، والد بھی ایم این اے اور بیٹا بھی ایم این اے، عمران خان نے تین ماہ میں صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن عمل نہیں کیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا کہ ہماری قومی اسمبلی میں اکثریت ہوتی تو جنوبی پنجاب صوبہ بنا چکے ہوتے، ہم نے سینیٹ میں دو تہائی اکثریت سے بل پاس کروائے۔
انہوں نے کہا کہ ،یوسف رضا گیلانی 17 جولائی کے ضمنی الیکشن میں عوام کو کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کرنا چاہئے، تاجر برادری کیلئے بین الاقوامی ائیر پورٹ ہونا ضروری تھا، آج تاجروں کا ائیر پورٹ کا مطالبہ پورا ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم پر یہ الزام ہے کہ ہم نے جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بننے دیا جب کہ ہم نے دو تہائی اکثریت سے بل منظور کروایا۔
ایک ٹکٹ پر دو مزے، والد بھی ایم این اے اور بیٹا بھی ایم این اے،یوسف رضا گیلانی







